پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم، نذیر چوہان کے بیٹے سمیت 2افراد زخمی

پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم، نذیر چوہان کے بیٹے سمیت 2افراد زخمی
پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم، نذیر چوہان کے بیٹے سمیت 2افراد زخمی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تحریک انصاف اور  مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے درمیان تصادم ،فائرنگ کے باعث لیگی رہنما نذیر چوہان کا بیٹا معاذ اور خالد گجر کا بیٹا عادل زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق  لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات عائد کر دیئےہیں،دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کا واقعہ اللہ ہو چوک کے قریب پر پیش آیا۔

نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ اللہ ہو چوک کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ہمارے ورکرز کو گاڑی ماری، میرے بیٹے عادل کو زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہم اپنے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کرا رہے ہیں ،پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی، لڑائی جھگڑے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نذیر چوہان مسلح افراد اور ڈولفن کی موجودگی میں حملہ کرواتا رہا۔

پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹائون میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں، واقعہ کی مزید تفتیش کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -