عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہو رہی ہے کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔