وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے منصوبے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت چولستان میں خشک سالی کی صورتحال اور اس  سے نمٹنے کیلئے تادیبی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمشنر بہاولپور نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی   کے ذریعے بارشوں میں اضافے کے مجوزہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پراجیکٹ کے امور کو جلد  حتمی شکل دی جائے  ،یہ نیکی کا کام ہے، قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر تیزی سے آگے بڑھا جائےساتھ انہوں نے کہا کہ چولستان میں شیڈز میں ائیر کولر لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے تا کہ جانوروں کی اموات کو کنٹرول کر کے ان کی افزائش اور ان کی صلاحیت کو بڑھایا جائے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پر غور کیا جائے،اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا،چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے،رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات دیں کہ آئندہ ہفتے  ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -بہاول پور -