لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی

لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی
لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی

  

لاہور (ویب ڈیسک)  جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے انکے بیٹے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق  ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔

نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے۔

خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -