بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ اور پھر تشدد کی ویڈیو لواحقین کو بھجوا کر تاوان لینے والے ملزمان پکڑے گئے

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ اور پھر تشدد کی ویڈیو لواحقین کو بھجوا کر تاوان ...
بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ اور پھر تشدد کی ویڈیو لواحقین کو بھجوا کر تاوان لینے والے ملزمان پکڑے گئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے سادہ لوح افراد کو روزگار کا جھانسہ دیکر بیرون بیجھوانے اور انہیں حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کیے جانے کی ویڈیو لواحقین کو بھجوا کر تاوان کا مطالبہ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

 حکام کے مطابق ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث گروہ نے عثمان سلیم نامی نوجوان کو ترکی میں ملازمت ویزے کا لالچ دے کر غیر قانونی طور پر ایران سمگل کیا اور اس کے والد سے بھاری رقم وصول کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بعدازں ایران میں ایجنٹوں نے متاثرہ شہری کو حبس بے جا میں رکھا اور وحشیانہ تشدد بنایا جس سے اس کا دایاں ہاتھ اور ٹانگ بری طرح جھلس گئے۔ ملزمان نے غیر قانونی حراست میں رکھے نوجوان و دیگر افراد پر بیمانہ تشدد کیے جانے کی ویڈیوز لواحقین کوبھی بھجوائیں و ہراساں کرکے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

تحقیقات کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے اختر گل نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کےانکشاف و نشاندہی پرقصہ خوانی بازار پشاور میں چھاپہ مارکر گروہ میں شامل دو سرگرم ملزمان افغان باشندے حبیب الرحمان اور کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والےساتھی لیاقت حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار انسانی سمگلر کچھ عرصہ قبل گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم عزیز مہمند عرف فیاض کے ساتھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے اور دونوں ملزمان حبیب الرحمان اور لیاقت انسانی سمگلروں کے لیے بھتہ کی رقم (ہنڈی/حوالہ کے ذریعے) ایران بھیجنے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -