ضمنی انتخاب کے دوران پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی، الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

ضمنی انتخاب کے دوران پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی، الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ ...
ضمنی انتخاب کے دوران پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی، الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس پی سربراہ کو اسلام آباد طلبی کا نوٹس بھیجا جس میں انہیں 22 جون 2022ء کو صبح دس بجے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال 50 سے 60 کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے جہاں انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر پھاڑ دیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -