سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کا قاتل اپنا ہی بیٹا نکلا، تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے وجہ بھی بیان کر دی 

سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کا قاتل اپنا ہی بیٹا نکلا، تفتیش کے دوران اعتراف جرم ...
سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کا قاتل اپنا ہی بیٹا نکلا، تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے وجہ بھی بیان کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے مسلم ٹاﺅن میں نجی ہسپتال سے ملنے والی سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کی لاش کا معمہ حل کر لیا گیاہے ، پولیس نے خاتون کے لے پالک بیٹے کو گرفتار کیا جس نے تفتیش میں جرم کا اعترا ف کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  نجی ہسپتال کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ہسپتال میں ایک خاتون کی لاش آئی ہے جس کے پیٹ میں گولی لگی ہے ،جس پر پولیس کے یونٹ نے متعلقہ ہسپتال کا دورہ کیا اور گھر کا ایڈریس سمیت دیگر تفصیلات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ خاتون سیٹھ عابد کی بیٹی ہیں، بعدازاں پولیس نے گھر کا دورہ کیا اور کرائم سین کا جائزہ لیا جبکہ لے پالک بیٹے فہد نے واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن دوسرے لے پالک بیٹے فرید نے پولیس کو شبہ ظاہر کیاکہ اس کی والدہ کو قتل کیا گیا ہے ، پولیس نے تفتیش کے دوران متضاد بیانات دینے پر فہد  حراست میں لیا  جس نے اب اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔

ملزم فہد کا کہناہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی والدہ مان نہیں رہی تھیں ، ملزم نے کرائم سین کو خراب کرنے اور پستول چھپانے کا بھی اعتراف کیا جسے بعد ازاں پولیس نے قبضہ میں لے لیا ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ سیکیورٹی گارڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔پولیس نے خاتون کے دوسرے لے پالک بیٹے فرید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے اور کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ خاتون کے تینوں بچے لے پالک ہیں جن میں دو بیٹے ایک اور ایک بیٹی شامل ہے ، خاتون کے شوہر بیرون ملک امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ۔

مزید :

قومی -