اغوا کاروں نے برہنہ کرکے پیٹا تھا، سابق کرکٹر سٹورٹ میک گِل نے اپنے اغواء سے متعلق راز افشاں کردیا

اغوا کاروں نے برہنہ کرکے پیٹا تھا، سابق کرکٹر سٹورٹ میک گِل نے اپنے اغواء سے ...
اغوا کاروں نے برہنہ کرکے پیٹا تھا، سابق کرکٹر سٹورٹ میک گِل نے اپنے اغواء سے متعلق راز افشاں کردیا
سورس: Wikimedia Commons

  

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق گیندباز سٹورٹ میک گِل نے 15 ماہ قبل ہونے والے اپنے اغوا سے متعلق راز افشاں کردیئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سٹورٹ میک گِل نے بتایا کہ 15 ماہ قبل 4 مسلح افراد نے اغوا کیا اور برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں دو بھائی بھی شامل تھے۔ٹی وی انٹرویو میں میک گِل نے کہا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں سے میں واقف نہیں تھا، مجھے مار پیٹ کے بعد کرسی سے باندھ دیا گیا جبکہ 3 گھنٹوں بعد وہ مجھے گاڑی میں ڈال کر دوبارہ چھوڑ آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  دوسری جانب کرکٹر کے اغوا میں ملوث دو بھائیوں نے گرفتاری کے بعد میک گِل پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اسپنر خود ان کے ساتھ گئے تھے جبکہ اغوا کی بات بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر کے اغوا کا مقدمہ عدالت کے سامنے باقاعدہ سماعت کیلیے اکتوبر 2023 میں پیش ہوگا۔

مزید :

کھیل -