بھارت کی طرف سے گزشتہ 20 روز میں روس سے خریدے گئے کوئلے   اور تیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کی طرف سے گزشتہ 20 روز میں روس سے خریدے گئے کوئلے   اور تیل کی تفصیلات ...
بھارت کی طرف سے گزشتہ 20 روز میں روس سے خریدے گئے کوئلے   اور تیل کی تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) گزشتہ 20 روز کے دوران بھارت کی جانب سے روسی کوئلے کی خریداری میں 6 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 31 گنا زیادہ روسی تیل خریدا، 20 روز میں بھارت نے 2 ارب ڈالر  سےزیادہ کا روسی تیل خریدا۔

جیو نیوز کے مطابق روسی تاجروں کی رعایت سے بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور بھارت  کی جانب سے روس سے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  20 روز میں بھارت کی جانب سے روسی کوئلےکی خریداری میں 6 گنا اضافہ ہوا،بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا  روسی کوئلہ خریدا۔

رپورٹس کے مطابق روسی تاجر کوئلے اور تیل کی خریداری پر  30 فیصد کی رعایت دے رہے ہیں،  اس حوالے سے بھارتی وزارت تجارت نے فوری طور  پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے مغربی ممالک نے روس  پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، روس پر پابندیوں کے باوجود بھارت مسلسل روسی کوئلہ اور تیل کی خریداری کررہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بھارت کو کہا ہے کہ روس سے توانائی کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں،امریکی حکام نے بھارت کو صرف یہ کہا ہے کہ روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔

مزید :

بین الاقوامی -