کوہلو میں خواتین سمیت 10افراد نالے میں ڈوب گئے، 5افراد جاں بحق 

کوہلو میں خواتین سمیت 10افراد نالے میں ڈوب گئے، 5افراد جاں بحق 
کوہلو میں خواتین سمیت 10افراد نالے میں ڈوب گئے، 5افراد جاں بحق 

  

کوہلو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوہلو میں کٹ منڈی کے قریب گاڑی بیجی نالے میں گر گئی ، گاڑی میں 10سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز"کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی نالے میں گرنے سے خواتین سمیت 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ،جن کی لاشین نکال لی گئیں ، لاشیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -