کامن ویلتھ گیمز ،ویمن کرکٹرز سمیت اتھلیٹس  کے ڈوپ ٹیسٹنگ کا مرحلہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا

  کامن ویلتھ گیمز ،ویمن کرکٹرز سمیت اتھلیٹس  کے ڈوپ ٹیسٹنگ کا مرحلہ ابھی تک ...
  کامن ویلتھ گیمز ،ویمن کرکٹرز سمیت اتھلیٹس  کے ڈوپ ٹیسٹنگ کا مرحلہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں شریک قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹنگ پر سوالیہ نشان لگ گیا، گیمزشروع ہونے میں 6ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا۔ویمن کرکٹرز سمیت اتھلیٹس  کے ڈوپ ٹیسٹنگ کا مرحلہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے 20 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔چند روز پہلے لکھے گئے خط میں پی سی بی اور پاکستان سپورٹس بورڈ پر واضح کیاگیاہے کہ  ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج  کے لیے کم ازکم 35 روز درکار ہیں۔ 20 جون تک ڈوپ ٹیسٹ شروع نہ ہوسکے تو پھر رپورٹس  ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔پاکستان کا 103 رکنی دستہ 28 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز میں حصہ لیگا۔ ان میں سے صرف ان اتھیلٹس کی ڈوپنگ ضروری ہے جن سے میڈلز کی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید :

کھیل -