دبئی میں بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

دبئی میں بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی
دبئی میں بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، جس کا اہتمام عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف نے کیا تھا- سالگرہ تقریب میں پی پی پی  کے جیالوں اور جیالیوں نے شرکت کی- اس موقع پر خواجہ اویس ایڈووکیٹ نائب صدر پی پی پی پنجاب بطور مہمان خصوصی موجود تھے- مہمان خصوصی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے، ہم سب مل کر بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے اور آنے والے الیکشن میں انشااللہ پیپلز پارٹی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی-

 پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو دنیاۓ سیاست کی عظیم لیڈر تھیں ، محترمہ نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کا سوچا اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، میاں منیر ہانس نے کہا صدر آصف علی زرداری نے محترمہ کی شہادت کے بعد جس طرح پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام کو اکٹھا رکھا اس کے لیے ان کوہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آنے والے وقت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرے گا-

تقریب سے سردار جاوید یعقوب صدر پی پی پی یو اے ای ، چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف، اور نجمہ جیلانی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی خواتین ونگ گلف نے  بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -