انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات، نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات، نوم چومسکی سمیت ...
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات، نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑی صورت حال ، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی رخصتی کے بعد کے حالات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  یہ کھلا خط 26 مئی کو لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے، یہاں اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین  کو ہراساں  کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

اس خط میں سیاسی مخالفین بشمول شیریں مزاری اور دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرینِ تعلیم نے مسجد نبوی ﷺ  میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات کے اندراج کو سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام قرار دیا۔