سندھ میں بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کے چار ہندو امیدواروں کا پی پی کے مسلمان امیدواروں سے مقابلہ

سندھ میں بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کے چار ہندو امیدواروں کا پی پی کے مسلمان ...
سندھ میں بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کے چار ہندو امیدواروں کا پی پی کے مسلمان امیدواروں سے مقابلہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کی جانب سے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنو عاقل کے چار وارڈز سے ہندو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

صحافی منیر احمد شاہ نے جے یو آئی کے چاروں امیدواروں کے انتخابی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا " سکھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دلچسپ صورتحال،سب سے بڑی میونسپل کمیٹی پنوعاقل کے چاروں جنرل وارڈز پر جے یو آئی کے امیدوار ہندوکمیونٹی سے ہیں جو کتاب کے نشان پر حکمران پی پی پی کے مسلم امیدواروں کا مقابلہ کررہے ہیں اور سخت مقابلہ متوقع ہے۔"

جے یو آئی کے ٹکٹ پر وارڈ نمبر چھ سے جنرل کونسلر کیلئے استاد پنجا رام امیدوار ہیں ۔ جے یو آئی نے وارڈ نمبر سے پہلاج رام، وارڈ نمبر دو سے ساگر کتری اور وارڈ نمبر نو سے گھنشام داس کتری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔