"مشرف کے علاج کیلئے دوا پاکستان میں موجود نہیں" وطن واپسی کے معاملے پر اہل خانہ نے بیان جاری کردیا

"مشرف کے علاج کیلئے دوا پاکستان میں موجود نہیں" وطن واپسی کے معاملے پر اہل ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاج کیلئے جو دوا چاہیے وہ پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

سابق صدر کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ دوا "Daratumab"  کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق پرویز مشرف کی وطن واپسی اور اس میں سہولت  فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس ابتدائیے پر تہہ دل سے مشکور ہیں کیونکہ پاکستان ان کا گھر ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا، 

مزید :

قومی -