پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، مراد راس، ندیم عباس کی عبوری ضمانتیں کنفرم 

  پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، مراد راس، ندیم عباس کی عبوری ضمانتیں کنفرم 

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج یٰسین موہل نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی مقدمہ پی ٹی آئی رہنمامراد راس، ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر تے ہوئے ملزمان کو 50،50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی ہے، گزشتہ روز ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمود الرشید سمیت دس ایم پی اے عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ بعض ایم پی ایز تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے،پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -