اوکاڑہ سے اغواءہونیوالی خاتون کی لاش برآمدلیکن دراصل مارنے والا کون تھا؟ پولیس کا مؤقف آگیا

اوکاڑہ سے اغواءہونیوالی خاتون کی لاش برآمدلیکن دراصل مارنے والا کون تھا؟ ...
اوکاڑہ سے اغواءہونیوالی خاتون کی لاش برآمدلیکن دراصل مارنے والا کون تھا؟ پولیس کا مؤقف آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مغوی خاتون کی لاش بر آمد کرلی گئی، مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

روزنامہ "جنگ" کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ قصبہ 28 ٹو آر میں اغواء کی گئی خاتون کی لاش مل گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولہ مقصوداں بی بی کو اس کے رشتہ دار نے اغواء کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم شہزاد کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی، خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔