آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات
آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق حسین القحطانی نے کہا کہ حج سیزن 2026 سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا، ہم 16 سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ 2026 سے مسلسل 8 سال تک حج موسم بہار میں اس کے بعد مزید8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔موسم گرما کے حج کو 16 سال کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ حج کے لیے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

مزید :

عرب دنیا -