کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اوربچے کے سرسے باپ کا سایہ چھین لیا

کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اوربچے کے سرسے باپ کا سایہ چھین لیا
کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اوربچے کے سرسے باپ کا سایہ چھین لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا۔باپ بیٹے کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی بیٹے کی شناخت وہاب کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔