ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جب کسی نے بھی اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے لیں تاکہ بعد میں مشکل نہ ہوں۔ ویسے انتظار کرنا بہتر ہے اور آجکل غصہ نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صدقہ دیں اور کثرت سے ذکر الٰہی کریں ایسا لگتا ہے جیسے آزمائشی سے دن چل رہے ہوں آپ دعا کریں گے تو یقیناً اللہ اپک ہر مشکل سے آپ کو نکال دیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی امور میں کشیدگی جیسی صورتحال ہے۔ آپ کو ہو سکے تو چند دنوں کے لئے منظر عام سے ہٹ جانے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی رسک کو لیں گے مشکل بڑھائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے جس طرف سے پیسوں کی امید ہے وہ فوری طور پر نہیں البتہ آگے چل کر چل جانے کی امید ہے۔ آج تو اولاد کا خانہ زیر غور ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ضرورت پوری ہوتی رہے تو بڑی بات ہے۔ آپ کس طرف شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کے چکروں میں ہیں یہ مناسب نہیں ہے۔ اس طرح مشکل بڑھ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صدقہ اور صرف صدقہ پہ ضروری ہے آجکل بلا وجہ کی ٹینشن میں آئے ہوئے ہیں۔ ساتھ ساتھ توبہ بھی کریں اور کوشش کریں کہ اپنی زبان ہر صورت قابو میں رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جلد بازی نہ کریں سکون سے چلیں اور آپ کو کسی دوسرے معاملے میں آنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے اور کام پیار سے نکل سکتا ہے اس کے لئے غصہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی پوزیشن کافی کمزور جا رہی ہے بڑے محتاط انداز سے چلیں ذرا سی غلطی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے خیال کریں آپ کو ابھی خطرہ ہے۔ اس لئے صدقہ بھی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
خود کو دوسروں کے سامنے کمزور ظاہر مت کریں اس طرح وہ آپ پر حاوی ہو جائیں گے حالات کے مطابق چلیں اور کسی بھی قسم کی رقم کا لین دین ابھی مناسب نہیں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن اچھا اور آپ کی مشکلات میں اضافہ کم کرنے کا سبب بنے گا ان دنوں آپ کو روز گار اور گھر کے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے پریشانی تو محسوس ہوتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ مسلسل کسی غلطی کو کئے جا رہے ہیں اور اس کا اندازہ آپ کو ہے اس کام کو روک دیں اور وہ کام کریں جس سے اللہ بھی خوش ہو اور دل کو سکون بھی ملے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ جاری رکھیں اگر پریشانی سے دور رہنا ہے تو آج کا دن آپ کو مکمل طور پر توکل اختیار کرنے کا مشورہ دے رہا ہے صرف اللہ پاک کے سہارے چلیں گے تو کامیاب ہیں۔