ڈرامہ نگار و صحافی خالد احمد بھی چل بسے

ڈرامہ نگار و صحافی خالد احمد بھی چل بسے
ڈرامہ نگار و صحافی خالد احمد بھی چل بسے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ادیب، صحافی اور تجزیہ نگار خالد احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے ۔انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے ۔ ان کی شاعری  اور نثر کی متعدد کتب شائع ہوچکی ہیں  ۔ انہوں نے ٹی وی کیلئے ڈرامے بھی لکبھے جن میں سے ’ کاجل گھر‘ نے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی ۔ وی کچھ عرصے سےروززنامہ نوائے وقت کیلئے کالم ’ لمحہ لمحہ ‘ لکھ رہے تھے ۔

 قارئین  کو انتہائی معذرت کے سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ رات گئے جب خالد احمد کے انتقال کی خبر  ٹی وی  پرنشر ہوئی اور اس کی تصدیق کیلئے ان کے گھر فون پر رابطہ کیا تو اہل خانہ نے سوگ میں جس طرح  تفصیل بتائی وہ لکھتے ہوئے  ہم سے بھی غلطی ہوئی انہیں   پاکستان ٹائمز والے خالد احمد سمجھ لیا گیا ۔ ادارہ اس بہت بڑی غلطی پر  قارئین اور خالد احمد و احباب سے معذرت خواہ ہے ۔

مزید : لاہور