سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

 راولپنڈی (ثناءنیوز) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہد حفیظ نے کی ۔ نیب نے استدعا کی کہ توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر سزا دی جائے جس پر عدالت نے توقیر صادق کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

توقیر صادق

مزید : صفحہ اول