سیکرٹری جنرل کی سیٹ پر پرویز خٹک اور عارف علوی میں مقابلہ، جہانگیر ترین ڈراپ

سیکرٹری جنرل کی سیٹ پر پرویز خٹک اور عارف علوی میں مقابلہ، جہانگیر ترین ڈراپ

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ریجنل اور صوبائی انتخابات انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کے چوتھے مرحلے میں مرکزی کی قیادت کے انتخابات 21 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہوں گے۔ پارٹی کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی کابینہ میں چیئرمین وائس چیئرمین، صدر جنرل سیکرٹری ، پانچ نائب صدور سمیت14 سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔ چیئر مین کے عہدے کے لئے اب تک صرف عمران خان کا نام ہی سامنے آیا اور فی الحال وہ بلا مقابلہ چیئرمین کی پوزیشن میں ہیں جبکہ وائس چیئرمین کے لئے مخدوم شاہ محمود قریشی اور خورشید محمود قصوری صدر کے لئے مخدوم جاوید ہاشمی اور عمر چیمہ۔ سیکرٹری جنرل کے لئے پرویز خٹک، اور ڈاکٹر عارف علوی امیدوار کے طور پر آمنے سامنے ہیں۔ تاہم اعظم سواتی کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ جہانگیر ترین بھی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار تھے لیکن دونوں صدارتی امیدواروں کا متعلقہ چونکہ پنجاب سے ہے اور پارٹی آئین کے مطابق صدر و سیکرٹری جنرل ایک ہی صوبہ سے نہیں ہوسکتے۔ اس لئے جہانگیر ترین کا نام ڈراپ کردیاگیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ 23 مارچ کے جلسہ عام کے سلسلے میں تیاریاں بھی عروج پر ہیں جس کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے علاوہ پارٹی کارکن اپنی زیادہ تر توجہ اس جلسہ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول