جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پوری عدلیہ پر حملہ ہے ، تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں :چیف جسٹس دوست محمد خان

جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پوری عدلیہ پر حملہ ہے ، تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں ...
جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پوری عدلیہ پر حملہ ہے ، تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں :چیف جسٹس دوست محمد خان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پوری عدلیہ پر حملہ ہے ، حملے کے تانے بانے کہیں اور مل رہے ہیں ، انصاف کیلئے آنیوالوں کا دھماکوں کا نشانہ بنناافسوسناک ہے ۔اُنہوں نے سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ حملے کی وہ خود انکوائری کریں گے ، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پوری عدلیہ پر حملہ ہے ، بھرپور جواب دیں گے ۔اُنہوں نے عدلیہ پر ہونیوالے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کی شاخیں باہر تک پھیلی ہوئی ہیں ۔اُنہوں نے سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس بارہ بجے طلب کرلیاجس میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں