لاہور میں پولیس مقابلہ ، ایک ملزم ہلاک ، دو اہلکار زخمی

لاہور میں پولیس مقابلہ ، ایک ملزم ہلاک ، دو اہلکار زخمی
لاہور میں پولیس مقابلہ ، ایک ملزم ہلاک ، دو اہلکار زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیراکوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے دوزخمیوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید : لاہور