پنجاب میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ میں ایک دن کی کمی

پنجاب میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ میں ایک دن کی کمی
پنجاب میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ میں ایک دن کی کمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ میں ایک دن کی کمی کردی گئی ہے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن نے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کامطالبہ کردیا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بتایاکہ ریجن ون میں سی این جی سٹیشن آج بھی کھلے رہیں گے ، شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے تحت پیر تابدھ سی این جی فراہم کی جائے گی ۔اُنہوں نے سوئی نادرن حکام سے مطالبہ کیاکہ تین دن کی بجائے پورا ہفتہ سی این جی فراہم کی جائے ۔

مزید : بزنس