پی پی پی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شہید بھٹوگروپ کو پچیس مارچ تک مہلت دیدی

پی پی پی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شہید بھٹوگروپ کو پچیس مارچ تک مہلت ...
پی پی پی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شہید بھٹوگروپ کو پچیس مارچ تک مہلت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کیلئے ضروری دستاویزات کی فراہمی کیلئے الیکشن کمیشن نے شہید بھٹو گروپ کو 25مارچ تک کی مہلت دیدی۔ پارٹی رجسٹریشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں جہانگیربدر ، ناہید خان اور صفدر عباسی پیش ہوئے۔ دوران سماعت شہید بھٹوگروپ کے جنرل سیکریٹری نے موقف اختیار کیاکہ پی پی پی کے نام سے کوئی جماعت رجسٹرڈ نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کا نام ا±نہیں دیاجائے اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے مہلت دی جائے۔الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے اُنہیں پچیس مارچ تک کی مہلت دیدی ۔