چیئرمین نیب کے خط پر انکوائری کمیشن بناکر عدالت کو نیچادکھانے کی کوشش کی گئی ، انتظامیہ کے ماتحت نہیں : سپریم کورٹ

چیئرمین نیب کے خط پر انکوائری کمیشن بناکر عدالت کو نیچادکھانے کی کوشش کی گئی ...

فصیح بخاری توہین عدالت کیس کیساتھ کمیشن کا معاملہ بھی دیکھیں گے : عدالت

چیئرمین نیب کے خط پر انکوائری کمیشن بناکر عدالت کو نیچادکھانے کی کوشش کی گئی ، انتظامیہ کے ماتحت نہیں : سپریم کورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ چیئرمین نیب کے خط پر انکوائری کمیشن بناکر عدالت عظمیٰ کے اوپر ایک عدالت بنانے کی کوشش کی گئی ، یہ معاملہ بھی چیئرمین نیب توہین عدالت کیس کے ساتھ دیکھیں گے ، ایسے ڈیل کیاجارہاہے جیسے سپریم کورٹ انتظامیہ کے ماتحت کوئی ادارہ ہو۔ وزارت قانون کے جوائنٹ سیکریٹری نے کہاکہ کمیشن بنانے کانوٹیفکیشن واپس لیاجاچکاہے جس پر عدالت کاکہناتھاکہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی وجہ کوئی اور ہے ، وزیراعظم کو سمری نہیں بھجوائی گئی جس کی وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لیاگیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کی طرف سے صدر کو لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن کی ممکنہ تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت جوائنٹ سیکریٹری نے موقف اختیار کیاکہ ایوان صدر سے ریفرنس آیاتھا، عارضی طورپر وزارت کے معاملات دیکھ رہاہوں جس پر جسٹس گلزار نے استفسار کیاکہ کیا آئین میں ہے کہ سپریم کورٹ کے اپر بھی کوئی اور عدالت بنے ؟ چیف جسٹس نے کہاکہ مکمل فائل دکھائیں کہ سپریم کورٹ کے اوپر بھی کوئی باڈی ہے ۔ عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کا خط موجود ہے جس پر ٹاپ سیکرٹ کے الفاظ درج ہیں ، یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ، سپریم کورٹ کے اوپر دوججوں کی عدالت بنانے کی کوشش کی گئی،فصیح بخاری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے ، یہ معاملہ بھی اُسی کے ساتھ دیکھیں گے ۔سیکریٹری قانون نے کہاکہ کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لیاجاچکاہے جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ تم بہت سمارٹ بن رہے ہو،۔عدالت نے کہاکہ نوٹیفکیشن اِس لیے واپس ہواکیونکہ وزیراعظم کو سمری نہیں بھجوائی گئی تھی ، ایسے ڈیل کیاجارہاہے جیسے عدالت کوئی ماتحت ادارہ ہو،ایسے عمل کا مطلب ابتری قائم کرناتھا۔وزارت قانون نے لکھاہے کہ چیئرمین نیب نے شکایت کی ، وزارت قانون میں ایساکوئی افسر ہے جسے قانون پڑھتاہواور مزید سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی .

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں