شاہ زیب قتل کیس: ہائیکورٹ نے نئے پراسیکیوٹرکی تقرری کالعدم قراردیدی

شاہ زیب قتل کیس: ہائیکورٹ نے نئے پراسیکیوٹرکی تقرری کالعدم قراردیدی
شاہ زیب قتل کیس: ہائیکورٹ نے نئے پراسیکیوٹرکی تقرری کالعدم قراردیدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ زیب قتل میں سندھ ہائیکورٹ نے نئے سرکاری پراسیکیوٹرکی تقرری کالعدم قرار دیدی۔عدالت نے نئے سرکاری پراسیکیوٹرکی تقرری کالعدم قرار دیتے ہو ئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ہدایت کی ہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں کسی دوسرے پراسیکیوٹر کا تقرر عمل میں لایا جا ئے۔جسٹس مقبول باقر نے چیمبر میں کیس سننے کے بعد درخواست نمٹادی۔واضح رہے کہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے گاﺅں کے پراسیکیوٹرکی تقرری کی گئی تھی جس پرمقتول کے لواحقین نے شدیداحتجاج اور تحفظات کااظہارکیاتھا۔

مزید : کراچی