اداکارہ لنڈسے لوہان نے اعتراف جرم کرلیا

اداکارہ لنڈسے لوہان نے اعتراف جرم کرلیا
اداکارہ لنڈسے لوہان نے اعتراف جرم کرلیا

  

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے غیر محتاط ڈرائیونگ کیس میں اپنے اوپر لگے الزامات قبول کر لیے ہیں۔تنازعات کا شکار امریکی اداکارہ پر الزام تھا کہ اُنہوں نے بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ٹرک کو ٹکر ماری تھی اور پولیس سے جھوٹ بولا تھا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی نہیں چلا رہی تھیں۔جیل سے بچنے کے لیے لنڈسے لوہان نے عدالت میں ان الزامات کو قبو ل کر لیا جس پر جج نے اُنہیں90 دن بحا لی صحت کے مرکز میں گزارنے اور 18 ماہ تک ماہر نفسیات سے علاج کروانے کا حکم دیدیا۔

مزید : تفریح