جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر حملے کیخلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ

جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر حملے کیخلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ
جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر حملے کیخلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ

  

پشاور،لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف وکلا آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہے ہیں،عدالتوں میں عدم پیشی کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں ہونیوالے خود کش حملہ اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اورسول جج سمیت تیس افرادزخمی ہوگئے تھے جس کیخلاف ملک بھر کے وکلا ءآج عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ بطور احتجاج بار کونسلز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں۔ عدالتوں میں وکلاءکے پیش نہ ہونے سے دور دراز سے آئے مقدمات کے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : قومی