عاصمہ جہانگیرنے پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی
لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہا نگیر نے پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہناتھاکہ تمام جماعتوں پر واضح کر دیا ہے ، اُنہیں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ۔سپریم کورٹ کی سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ججز عہدہ پر ہوں تو عزت دیتے ہیں، ریٹائر ہوجائیں تو گھر پر آرام کریں ۔انہوں نے کہاکہ ریٹائر ججوں کو حکومت چلانے کی بجائے گھر میں آرام کرنا چاہے ۔