سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے سابق جج کے نام پر اتفاق ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان صوبے میں نگران سیٹ اپ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور دونوں جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کو نگران وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر متفق ہوگئی ہیں ۔