سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات ا لاٹ

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات ا لاٹ
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات ا لاٹ

  

اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمشن نےسیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے ۔میڈیا کے مطابق الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا ،ق لیگ کو سائیکل  ،جماعت اسلامی کو ترازو ، اے این پی کو لالٹین ، ایم کیو ایم کو پتنگ ، فنگشنل لیگ کو پھول ،ڈاکٹر قدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو مزائل ، تحریک ہزارہ کو ٹرک اور نیشنل پارٹی کو ٹریکٹرکا نشان ا لاٹ کر دیا گیا ہے ۔تیر اور تلوار کے نشان کی ا لاٹمنٹ کا فیصلہ 25مارچ تک ملتوی کر دیا جبکہ جے یو آئی ف کو عدلتی فیصلہ کے مطابق نشان ا لاٹ کیا جائے گا ۔

مزید : اسلام آباد