پنجاب میں نگران سیٹ اپ پر جلد اتفاق ہوجائےگا :شہباز شریف

پنجاب میں نگران سیٹ اپ پر جلد اتفاق ہوجائےگا :شہباز شریف
 پنجاب میں نگران سیٹ اپ پر جلد اتفاق ہوجائےگا :شہباز شریف

  

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نگران سیٹ پر پارٹی میں مشاورت کاعمل جاری ہے،کوشش ہے نگران سیٹ اپ پر جلد اتفاق ہوجائے ۔برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، امیدہے عوام دیانتدار قیادت کا انتخاب کرینگے، برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، پنجاب کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میںتعاون جاری رہے گا ۔

مزید : لاہور