مصری صدر دورہ پاکستان کے بعد بھارت پہنچ گئے
نئی دہلی (ما نیٹرنگ ڈیسک) مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔تین روزہ دورے کے دوران مصری صدر محمد مرسی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ صدر مرسی کے ہمراہ سےنئر وزراءکا وفد بھی دورے میں شامل ہے جو اپنے اپنے ہم منصب سے ملاقاتیں کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے۔ پچاس سے زائد بھارتی کمپنیاں مصر میں موجود ہیں۔