وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں تقریب ، مضرصحت پانی سے متعددافراد بے ہوش

وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں تقریب ، مضرصحت پانی سے متعددافراد بے ہوش
وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں تقریب ، مضرصحت پانی سے متعددافراد بے ہوش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ عباس ٹاﺅن کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران مضرصحت پانی پینے سے کئی افرادبے ہوش ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کے مطابق کسی وجہ سے دو خواتین کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق دس افرا دمتاثر ہوئے ہیں جبکہ باہر سے لائے گئے مضرصحت پانی کی وجہ سے کیٹرنگ کمپنی کے حکام کو طلب کرلیاگیاہے ۔

مزید : کراچی