خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے بعد خیبرپختونخواہ کے گورنر نے بھی صوبائی اسمبلی تحلیل کردی ۔منگل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے گورنر کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی تھی جس کے کچھ دیر بعد ہی گورنرانجینئر شوکت اللہ نے سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے ۔ سندھ اسمبلی کی سمری بھی بھیجی جاچکی ہے اور وہ کسی بھی تحلیل ہوسکتی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ابھی ابہام کا شکار ہے ۔