عراق میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے، کم ازکم 56افرادجاں بحق

عراق میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے، کم ازکم 56افرادجاں بحق
عراق میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے، کم ازکم 56افرادجاں بحق

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حملے کو دس سال مکمل ہونے پر عراق کے درالحکومت بغداد اور نواحی علاقوں میں یکے بعد دیگر ے ہونیوالے بم دھماکوں میں کم از کم 56افراد جاں بحق اور 200سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کے اندر ہونیوالے تمام بم دھماکوں میں ہوٹلوں ، مزدوروں اور بس سٹاپوں کو نشانہ بنایاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو کار بم دھماکوں سمیت 12سے زائد دھماکے ہوئے اور اُن میں سے شدید دھماکہ بغداد کے گرین زون میں ہواجہاں پر اعلیٰ حکام کے دفاتر اور امریکہ سمیت متعددممالک کے سفارتخانے ہیں ۔ابتدائی طورپر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید : بین الاقوامی