این اے112سمبڑیال رانا عبدالستارخان سلیم بریار ،اعجاز چیمہ ،اسلم گھمن اور سلطان سکندر گھمن متوقع امیدوار

این اے112سمبڑیال رانا عبدالستارخان سلیم بریار ،اعجاز چیمہ ،اسلم گھمن اور ...
این اے112سمبڑیال رانا عبدالستارخان سلیم بریار ،اعجاز چیمہ ،اسلم گھمن اور سلطان سکندر گھمن متوقع امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہبا ز اکمل جندران، معاونت محمد ابریز خان بیوروچیف)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 112میں سیاسی افق پر چھائے بادل چھٹنے لگے۔ سیاسی جماعتیں ٹکٹ کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرنے لگیں۔مضبوط امیدواروں نے انتخابی مہم بھی شروع کردی۔ حلقہ اےن اے 112 ضلع سےالکوٹ کی تحصےل سمبڑےال کے گردونواح سے لےکر دور دور تک پھےلا ہوا ہے اور ےہ بہت بڑا حلقہ ہے اس حلقہ سے پچھلی بار پاکستان مسلم لےگ ن کے رانا عبدالستار خاں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ان کے مد مقابل ق لےگ کے چوہدری شجاعت حسےن نے الےکشن لڑا تھا۔ نوجوان اےم اےن اے رانا عبدالستار خان کا تعلق اےک اہم سےاسی گھرانے سے ہے ان کے والد رانا شمےم احمد خان اےک منجھے ہوئے سےاست دان کی حےثےت سے جانے جاتے ہےں جو تقرےبا پانچ بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہےں اور اب بھی اےم پی اے ہےں آئندہ پاکستان مسلم لےگ ن کی جانب سے حلقہ اےن اے 112سے رانا عبدالستار خان ، پاکستان مسلم لےگ ق کے متوقع امےدوار چوہدری سلےم برےار جو کہ پاکستان مسلم لےگ ق کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری انصر اقبال برےار کے بڑے بھائی ہےں ، انکا نام اور پےپلز پارٹی کے چوہدری اعجاز چےمہ سا بق تحصےل ناظم اور ق لےگ کے بر ےگےڈئےر (ر) محمد اسلم گھمن کا نام سامنے آرہا ہے جو کہ مسلم لےگ ق کے سابق اےم پی اے چوہدری عظےم نوری گھمن کے بھائی ہےں ۔ پاکستان تحرےک انصاف کی جانب سے کرنل رےٹائرڈ سلطان سکندر گھمن متوقع امےدوار ہےں گزشتہ الےکشن مےں انہوں نے پےپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الےکشن مےں حصہ لےا تھا اس کے علاوہ بھی کئی امےدوار مےدان عمل مےں اتر رہے ہےں ۔اےن اے 112کے ذےلی حلقے پی پی 129، پی پی 131 اور پی پی 124 ہےں ۔پی پی 129سے اس وقت پاکستان مسلم لےگ ن کے چوہدری محسن اشرف رکن صوبائی اسمبلی ہےں ۔ اس سےٹ پر گزشتہ الےکشن مےں چوہدری محسن اشرف کے بڑے بھائی چوہدری جمےل اشرف نے مسلم لےگ ن کی ٹکٹ پر الےکشن لڑا تھا اور بھاری اکثرےت سے کامےاب ہوئے تھے ان کے خاندان نے مسلم لےگ ن کے پلےٹ فارم سے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور علاقہ کی بہتری کی خاطر متعدد منصوبوں کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا ۔ بعد ازاں چوہدری جمےل اشرف کے استعفیٰ کے بعد ضمنی انتحاب مےں انکے چھوٹے بھائی چوہدری محسن اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کےا گےا اور انہو ںنے بھی اپنے خاندان کی خدمت خلق کی سےاست کی بدولت اور اپنی شبانہ روز مخلصانہ کاوششوں اور عوام کےساتھ اپنے اعلیٰ حسن اخلاق اور اصولوں اور شرافت کی سےاست کی بدولت رےکارڈ کامےاب حاصل کی۔ کامےاب ہونے کے بعد چوہدری محسن اشرف نے اپنے شب وروز عوام کی بے لوث خدمت کی خاطر وقف کر رکھے ہےں ضمنی اننخاب مےں چوہدری محسن اشر ف کے مد مقابل مسلم لےگ ق اور پےپلز پارٹی کے اتحادی امےدوار چوہدری انصر اقبال برےار نے الےکشن لڑا تھا ۔ آئندہ الےکشن مےں مسلم لےگ ن کے نامزد امےدوار چوہدری محسن اشرف جبکہ مسلم لےگ ق اور پےپلز پارٹی کے اتحادی امےدوار چوہدری انصر اقبال برےار ہوسکتے ہےں جبکہ تحرےک انصاف کے پلےٹ فارم سے بہت سے امےدواروں نے اپلائی کر رکھا ہے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کسی بھی امےدوار کو حتمی قرار نہےں دےا جا سکتا ہے جبکہ پی پی 131سے گزشتہ الےکشن مےں مسلم لےگ ن کی ٹکٹ پر چوہدری لےاقت علی گھمن کامےاب ہوئے تھے آئندہ الےکشن مےں مسلم لےگ ن کی ٹکٹ کےلئے چوہدری لےاقت علی گھمن اور صدر انجمن تاجراں نےو غلہ منڈی اےنڈ رائس ڈےلر اےسوسی اےشن سےالکوٹ ، سابق و ائس چئےرمےن ضلع کونسل سےالکوٹ ، حکومت پاکستان کے بےسٹ اےکسپورٹ اےوارڈ ےافتہ صنعتکار ، چئےرمےن پنجاب رائس ملز و کےنال سٹی وپاکستان مسلم لےگ ن کے راہنما چوہدری ارشد جاوےد وڑائچ امےدوار ہےں پاکستان پےپلز پارٹی اور مسلم لےگ ق کے اتحادی ا مےدوار چوہدری عظےم نوری گھمن ہوسکتے ہےں جو اس سے قبل بھی اےم پی رہ چکے ہےں جبکہ تحرےک انصاف کے پلےٹ فارم سے مےجر (ر) محمد اقبال چےمہ متوقع امےدوار ہےں مختلف جماعتوں کے پلےٹ فارم سے متعدد امےدوار ٹکٹ کے لئے کوشاں ہےں جبکہ سابق ضلع نائب ناظم سےالکوٹ چوہدری ارسل وقار گھمن بھی اس حلقے سے امےدوار ہو سکتے ہےں۔پی پی 124سے مسلم لےگ ن کے رانا شمےم احمد خان اسوقت رکن صوبائی اسمبلی ہےں ، پےپلز پارٹی کی جانب سے ملک طاہر اختر اعوان نے حصہ لےا تھاجبکہ پاکستان تحرےک انصاف کی جانب سے مہر شہباز سابق نائب ناظم ےونےن کونسل گوہد پور ، بےرسٹر ملک جمشےد غےاث اور اصغر اعطاری اعوان اےڈووکےٹ سمےت دےگر کئی اےک امےدوار ٹکٹ کے حصول کےلئے کوشاں ہےں ۔مختلف سےاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امےدواروں کو ٹکٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی امےدوار کے متعلق قےاس آرائےاں قبل از وقت ہونگی ۔