لاہور میں بند روڈ پر پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک

لاہور میں بند روڈ پر پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک
 لاہور میں بند روڈ پر پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک

  

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) بند روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔ملزم کی فائرنگ سے سی آئی اے پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔سی آئی اے پولیس کے مطابق راوی ٹول پلازا کے قریب کار سوارافرادکو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے گاڑی بھگا نے کی کوشش کی پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر کارسوار افراد نے بند روڈ کے قریب پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ پر کارسوار ببو خان نے گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی جس دوران اسے گولی لگ گئی اورموقع پر ہلاک ہو گیا، دیگر تین کارسواروں کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال بھجوادی ہے ۔ 

مزید : لاہور