نگران وزیراعظم کا تقرر: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار چارنام پیش کردیئے

نگران وزیراعظم کا تقرر: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار ...
نگران وزیراعظم کا تقرر: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار چارنام پیش کردیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے چار چار نام تجویز کرکے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیئے ہیں ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے فاروق ایچ نائیک ، خورشید شاہ ، چوہدری شجاعت حسین اور غلام احمد بلور کا نام جبکہ چوہدری نثار علی خان نے سردار مہتاب عباسی ، سینٹر پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور سردار یعقوب ناصر کا نام دیاہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ تجویز کیے گئے نام تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے دیئے گئے ، نگران وزیراعظم کیلئے ناصراسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے نام ہی رہیں گے ۔واضح رہے کہ ن لیگ کی طرف سے پیش کیے گئے تمام افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ، جے یوآئی کا بظاہر کوئی نمائندہ موجودنہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں