عام انتخابات ، اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز ، فوجی قیادت نے سر جوڑلئے

عام انتخابات ، اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز ، فوجی قیادت نے سر جوڑلئے

مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے : آئی ایس پی آر

عام انتخابات ، اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز ، فوجی قیادت نے سر جوڑلئے

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں کی زیرصدارت چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی ، خطے کی سلامتی ،فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور الیکشن کمیشن کے لیے تعاون زیربحث آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں کمیٹی نے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کا مقابلہ کیاجائے گا، اجلاس میںقومی سلامتی ،سیکیورٹی کی صورتحال اور عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ ، چیف آف ایئرسٹاف ایئرمارشل طاہر رفیق ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی ڈی سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی /Headlines