رئیسانی اکثریت کھوچکے ، لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کیلئے لڑرہے ہیں : بلوچستان ہائیکورٹ

رئیسانی اکثریت کھوچکے ، لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کیلئے لڑرہے ہیں : ...
رئیسانی اکثریت کھوچکے ، لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کیلئے لڑرہے ہیں : بلوچستان ہائیکورٹ

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی اکثریت کھوچکے ہیں ، لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کیلئے لڑرہے ہیں ۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپوزیشن لیڈر نامزدگی کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کی طرف سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سرکاری ملازم ہوکر ریکارڈ پیش نہیں کیا، اہل نہیں ہیں تو سیٹ پر کیوں بیٹھے ہو؟ عدالت نے کہاکہ طارق مگسی اور عبدالواسع کو بیس بیس اراکین کی حمایت حاصل ہے جس کا مطلب یہ ہواکہ اسلم رئیسانی اکثریت کھوچکے ہیں ، دونوں اپوزیشن بننے کی بجائے ، وزیراعلیٰ بننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟ عدالت نے واضح کیاکہ ایساکوئی فیصلہ نہیں دیں گے جس سے پارلیمان متاثر ہو، تینوں پارٹیوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا ، بلوچستان وہ صوبہ ہے جہاں لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کیلئے لڑرہے ہیں ۔

مزید : قومی