بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے:چیف جسٹس

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے:چیف جسٹس
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے:چیف جسٹس

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دس سال سے مقیم بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ، قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ انتخابی فہرست ویب سائیٹ پر جاری ہونا چاہیے تھی۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن شیر افگن نے عدالت کو بتایا کہ ووٹر لسٹ انٹرنیٹ پر جاری نہیں کی جا سکتی،سائیٹ ہیک ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ بیرون ملک مقیم اکتیس لاکھ افراد کے کوائف پر دہرے پتے درج ہیں۔ تارکین وطن کو حق رائے دہی دینے کےلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ڈھائی سال میں ایک قدم آگے نہیں بڑھے،نیت ٹھیک ہوتو یہ کام ہوسکتا ہے۔ جولوگ دس سال سے بیرون ملک مقیم ہیں ان کو ووت کا حق دے دیں۔

مزید : اسلام آباد