مسلم لیگ ق نے پارٹی کا پہلا ٹکٹ دے دیا

مسلم لیگ ق نے پارٹی کا پہلا ٹکٹ دے دیا
مسلم لیگ ق نے پارٹی کا پہلا ٹکٹ دے دیا

  

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)نے انور علی چیمہ کو قومی اسمبلی کا پہلا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے اورالیکشن میں بھرپور قوت سے حصہ لیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما و پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی، میاں منیر احمد اور طارق عزیز بھی موجود تھے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چاروں صوبوں سے الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی ہیں ان کا اسلام آباد میں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔

مزید : گجرات