امریکی ریاست نیوڈا کے ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکہ،چھ فوجی ہلاک ،آٹھ زخمی

امریکی ریاست نیوڈا کے ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکہ،چھ فوجی ہلاک ،آٹھ زخمی
امریکی ریاست نیوڈا کے ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکہ،چھ فوجی ہلاک ،آٹھ زخمی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیوڈا کے ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکے سے چھ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا نے فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکا تربیتی مشق کے دوران ہوا۔دھماکے کا مقام اسلحہ کے ذخیرے سے دور بتایا گیا ہے۔ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو میں اسلحہ کے علاوہ فوجی تنصیبات موجود ہیں۔زخمیوں کے منتقل کرنے کے لیے امریکی فوج کے ہیلے کاپٹرز ہاﺅتھ رون آرمی ڈپو پہنچ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی