خیبر ایجنسی :کالعدم تحریک طالبان کے مراکز پر تین خودکش حملے، 12 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی :کالعدم تحریک طالبان کے مراکز پر تین خودکش حملے، 12 شدت پسند ہلاک
خیبر ایجنسی :کالعدم تحریک طالبان کے مراکز پر تین خودکش حملے، 12 شدت پسند ہلاک

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مراکز پر تین خودکش حملے 12 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق وادی دور آفتادہ علاقہ میدان میں گزشتہ روز کالعدم انصارالاسلام کے رضاکاروں نے کالعدم تحریک طالبان کے مراکز پر تین خودکش حملے کئے ،حملوں سے مراکز تباہ ہوگئے۔ گزشتہ روز کی جھڑپوں میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کی کاروائی میں بھی کالعدم تحریک طالبان کے گیارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : پشاور