قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل کراچی زیبراز اور کراچی ڈالفنز کے درمیان کھیلا جائے گا ،۔ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گاراولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ کراچی زیبراز کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال جبکہ کراچی ڈالفنز کی کپتانی فاسٹ بولر محمد سمیع کررہے ہیں، اس میچ میں شاہ زیب حسن، خالد لطیف، فواد عالم اور سرفراز احمد ڈالفنز کی جانب سے جبکہ خرم منظور اور انور علی زیبراز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا ۔

مزید : کھیل