پشاورپولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پشاورپولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
پشاورپولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو سمگلر بھی گرفتار کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے ایک ٹرک میں لکڑی کی سینکڑوں پیٹیوں میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ ٹرک کی روانگی سے پہلے ہی پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی برآمد ہونے والے اسلحے میں دو لاکھ سے زائد کارتوس، 222 تیس بور پستول، 280 نائن ایم ایم پستول اور 200 رپیٹر شامل تھے۔ تھانہ بھانہ ماڑی میں پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کرنے کے لیے اسلحہ سمگلنگ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : پشاور